تہران (آئی این پی )ایران کے دارلحکومت تہران میں ایرانی طلبا کی جانب سے فرانسیسی سفارت خانے کے باہر احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے فرانس کی جیل میں قید ایرانی گریجویٹ طالبہ مہدیہ اسفند یاری کی رہائی کیلئے نعر ے بازی کی ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس میں ایرانی طالبہ کو اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 7 ماہ سے حراست میں ہیں۔مہدیہ اسفندیار کے مقدمے سے ایک روز قبل، سینکڑوں طلبہ، فنکاروں اور ثقافتی کارکنوں نے فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔مہدیہ اسفندیار، جو فرانس کے شہر لیون میں لسانیات کی ماسٹرز کی طالبہ ہیں، کو ایران واپسی سے 10 دن قبل یکم مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا تھا