فرانس میں ڈیڑھ سال سے وین میں قید 9 سالہ بچہ بازیاب

پیرس(آئی این پی )پیرس میں ایک 9 سالہ بچے کو مشرقی علاقے کے ایک گائو ں سے بازیاب کرلیا گیا، جو مبینہ طور پر 2024 سے اپنے والد کی وین میں قید تھا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق استغاثہ کے مطابق پولیس کو ایک پڑوسی کی اطلاع پر کارروائی کرنا پڑی، جس نے وین سے بچے کی آوازیں سننے کا دعوی کیا تھا، حکام نے وین کا دروازہ توڑ کر بچے کو انتہائی خراب حالت میں برآمد کیا۔پراسیکیوٹر نکولا ہیٹز کے مطابق بچہ ننگی حالت میں کچرے کے ڈھیر پر لیٹا ہوا تھا، اس کی جسمانی حالت نہایت کمزور تھی اور طویل عرصے تک ایک ہی حالت میں رہنے کے باعث وہ چلنے سے بھی قاصر ہو چکا تھا۔