لندن (آئی این پی )اسداللہ اسدی آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں ایرانی سفارتخانے میں بطور تھرڈ کونسلر تعینات تھے جب انھیں مبینہ طور پر بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کو دھماکہ خیز مواد اور ڈیٹونیٹر فراہم کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔تاہم پانچ سال سے بھی کم عرصے میں وہ رہا ہو کر تہران پہنچ گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کی رہائی بیلجیئم اور ایرانی حکومت کے درمیان طے پانے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں ممکن ہوئی۔