پیرس(آئی این پی )فرانس کی اپیل کورٹ نے فلسطین نواز لبنانی جنگجو جارج ابراہیم عبداللہ کی رہائی کا حکم دیا، جو 1982 میں دو غیر ملکی سفارت کاروں کے قتل کے الزام میں 40 سال سے قید تھے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ جارج ابراہیم عبداللہ فرانس کے طویل ترین قیدیوں میں سے ایک ہیں، جہاں عمر قید کی سزا پانے والے زیادہ تر مجرم 30 سال سے کم مدت میں رہا ہو جاتے ہیں۔وہ پچھلے 25 سالوں سے رہائی کے اہل تھے، لیکن کیس میں فریق امریکا نے ان کی رہائی کی ہمیشہ مخالفت کی۔