کوشش کی جا رہی ہے مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے، بھائی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی :علیمہ خان
راولپنڈی (آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوں، مجھ پر بہت سے کیسز بنائے گئے ہیں، اپنے بھائی کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی۔قبل ازیں پنجاب پولیس کی جابن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروادی گئی۔پنجاب پولیس علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروانے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی گئی، ایس ڈی پی او اظہر شاہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی۔علیمہ خان کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے