علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خصوصی عدالت نے ضامن کے بھی وارنٹ جاری کر دیئے‘مچلکے ضبط کرنے کاحکم دے دیا
راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان کے تیسری مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ جاری کرتے ہوئے ان کے مچلکے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صفائی کی یقین دہانی کے باوجود علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے ایس پی راول ڈویژن کو حکم دیا کہ علیمہ خان کو گرفتار کرکے 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے