علیمہ خان کے عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی بہن علیمہ خان کی راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں نومبر احتجاج کے مقدمہ کا باقاعدہ ٹرائل شروع نہ ہوسکا ، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی