پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف موثر اقدامات کئے ہیں‘ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ، ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی کا دورہ ، سرحدی، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت
راولپنڈی (آئی این پی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف موثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہدا و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔طلبہ نے کہا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے۔طلبہ نے کہا کہ سیشن کے دوران سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے گئے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوا۔