پاک افواج نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں:سپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6 سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔ 27 فروری 2019 کو مسلح افواج نے ثابت کیا کہ وہ اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ مادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پوری قوم ملک کے دفاع کے لیے اپنی پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔