بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے، قتل وغارت سے کچھ حاصل نہیں ہو گا:وزیراعلی کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچستان کے حقوق پارلیمنٹ سے ملے ہیں قتل وغارت سے کچھ نہیں ملے گا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دہشتگردوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اورہمارے پیاروں کو شہید کیا۔ دہشتگردی سے مرعوب نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف ہماری پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم نے دہشت گردی کی خلاف جنگ کو چیلنج کیا ہے۔ہم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے، دہشت گردی کیخلاف سب ایک ہیں، دہشت گرد ترقی کی راہ نہیں روک سکتے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔