بھارت کی جانب سے 3ایئر بیس پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص(سیسہ پلائی دیوار) کا آغاز کیا ، ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس ، براہموس میزائل کا ڈپو ملیامیٹ،پاکستان کے ڈرون نئی دہلی پہنچ گئے

شاہینوں کے انڈیا میں گھس کر حملے‘ متعدد ایئر بیس سمیت26اہداف تباہ پاکستان  جنگ جیت گیا‘بھارت مذاکرات پر تیار ٹرمپ نے12مئی تک جنگ بندی کرادی
سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا ،پاکستان کی جانب سے بھارت میں 26 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ،بھارتی میڈیا،کستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے تیزرفتار میزائل کا استعمال کیا‘ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے:بھارتی سیکرٹری خارجہ

 امریکہ کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں جس کے لئے دونوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘دونوں نے ہوشمندی سے کام لیا:صدر ٹرمپ، جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں، سارا دن سفارتی کوششیں ہوتی رہیں جس کے بعد سیز فائر پر اتفاق ہوا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

 راولپنڈی‘واشنگٹن(آئی این پی )پاکستان نے بھارت کی جانب سے بار بار جارحیت     کے   جواب میں آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے فجر کے وقت     بھرپورقوت کے ساتھ دشمن  کیخلاف  تابڑ توڑ  جوابی کارروائی کا آغاز کردیا،سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر نے بھارت کا ایس 400 سسٹم تباہ کر دیا،سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا جس کے باعث    اندھیرا چھا گیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ، برنالہ، بھٹنڈا اور سسرام، جموں، اکھنور، آدم پور، ہلوارا، مامون ایئرفیلڈز، براہموس سٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ،بھارتی فوج نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیزرفتار میزائل کا استعمال کیا،بھارتی وزارت دفاع کے حکام  کا کہنا ہے  کہ پاکستان نے انڈیا کے 26 مقامات پر مربوط ڈرون حملے کیے۔ انڈیا کی مسلح افواج نے دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنا دیا۔آپریشن بنیان مرصوص جس کا مطلب سیسہ پلائی دیوار  کے دوران بھارتی علاقے بیاس میں براہموس میزائل کا ڈپو تباہ کردیا گیا، ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، ادھم پور ایئر بیس کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے آدم پور ایئر فیلڈ کو بھی نیست و نابود کر دیا گیا ہے، آدم پور ایئر فیلڈ سے پاکستان، امرتسر اور افغانستان پر میزائل داغے گئے تھے، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہر نگیاری کو تباہ کر دیا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ اور  سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا  ، بھارتی میڈیا نے سرسہ ایئرفیلڈ کی تباہی کی تصدیق کی ہے، بھارتی پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ سے پاکستان پر حملہ کرنے والے بھٹنڈا ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا  ۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں ہلوارا، مامون، اکھنور اور جموں ایئر فیلڈز کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا ہے۔ادھر سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈز کو ناکارہ کر دیا گیا جس کے باعث ہندوستان پر اندھیرا چھا گیا‘قبل ازیں رات گئے بھارت نے پاکستان کے تین ایئر بیس پر میزائل فائر کئے جس کے بعد پاکستان نے کارروائی کی‘مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی‘ ذہانت اور رتدبر سے کام لینے پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ پاکستان اور بھارت دونوں نے دانشمندی اور ہوشمندی سے کام لیا ہے ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشش کی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا، ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، ہم نے کہا سیز فائر کیلئے تیارہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ جن ممالک نے سیز فائر میں حصہ ڈالا ان کا مشکور ہوں، سارا دن سفارتی کوششیں چل رہی تھیں جس کے بعد اب سیز فائر پر اتفاق ہوا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔