جوش انگلس کا ڈیبیو پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ، 90 گیندوں پر 102 رنز

جوش انگلس کا ڈیبیو پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ، 90 گیندوں پر 102 رنز

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس نے اپنے ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کی اور اس طرح عالمی ریکارڈ بنایا۔

 انگلس نے گالے اسٹیڈیم میں صرف 90 گیندوں پر 102 رنز بنائے، جس میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کا استعمال کیا۔انہیں سیم کونسٹاس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور 5ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا۔ اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد انگلس نے دھیمی رفتار سے آغاز کیا لیکن پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور پھر مزید 39 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار سنچری پر اسٹیڈیم میں موجود انکے والدین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انگلس کا اسٹرائیک ریٹ 108.51 رہا، جو اس نوعیت کی اننگز کے لیے بہت متاثر کن ہے، جبکہ بھارتی کھلاڑی شیکھر دھون کے پاس اب تک ڈیبیو پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ہے جس نے 85 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔یہ ریکارڈ انگلس کی شاندار کارکردگی کو اجاگر کرتا ہے اور ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والوں کی فہرست میں ایک اور اہم اضافہ ہے۔