بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، کارکنوں کا پرتپاک استقبال

بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، کارکنوں کا پرتپاک استقبال

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے، ایئرپورٹ روڈ ٹینک چوک پر پارٹی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 بلاول بھٹو اپنے دورے کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں، کارکنوں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کے ملتان پہنچنے پر ٹینک چوک پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری گیلانی ہاؤس جائیں گے، جہاں وہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچازاد بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری گیلانی ہاؤس سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی چوک پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ بلاول ہاؤس روانہ ہوں گے۔

 دورہ جنوبی پنجاب کے دوران ان کا قیام بلاول ہاؤس ملتان میں ہوگا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اپنے دورے کے دوران کارکنوں، تاجروں اور پارٹی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور بھی جائیں گے جبکہ وہ میٹ دی پریس پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔