روسی صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، مودی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا

روسی صدر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، مودی نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے۔

 نئی دہلی ایئرپورٹ پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر پیوٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی–پیوٹن ملاقات میں جغرافیائی سیاسی صورتحال، دوطرفہ تجارت کے فروغ، توانائی اور ممکنہ دفاعی معاہدوں پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔صدر پیوٹن اپنے دورے کے دوران کل روس–بھارت سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس میں دونوں ممالک مستقبل کی اسٹریٹجک شراکت داری پر اہم فیصلے کرنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔