فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

فیلڈ مارشل عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) اور ہلالِ جرأت، ترکیہ کے دورے کے دوران عسکری اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی روابط کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔