امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ سرکاری دورے کے لیے برطانیہ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال پرنس ولیم اور شہزادی کیتھرین نے کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق، صدر ٹرمپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے شاہی محل ونزر کاسل پہنچے، جہاں برطانوی شاہی خاندان اور امریکی مہمانوں کے درمیان خصوصی جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ کنگ چارلس موجود تھے، جبکہ کوئین کمیلا اور میلانیا ٹرمپ اسکاٹش اسٹیٹ کوچ میں سوار تھیں۔شاہی محل پہنچنے پر کنگ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو خوش آمدید کہا۔ امریکی صدر کی کل برطانیہ کے وزیراعظم اسٹارمر سے ملاقات متوقع ہے۔