خاوند کاچھری سے حملہ، 6 سالہ بیٹی جاں بحق، بیوی زخمی

اوچ شریف (خصوصی رپورٹ)اوچ شریف کے علاقے بختیاری میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے طیش میں آ کر بیوی اور 6 سالہ کمسن بیٹی پر چھری سے حملہ کر دیا، جس سے بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ خاوند نے بعد میں خود کو بھی زخمی کر لیا۔تفصیل کے مطابق بستی بختیاری میں 25 سالہ یونس کا گھر میں جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران خاوند نے غصے میں آ کر 24 سالہ بیوی ندیم بی بی اور 6 سالہ بیٹی نصرت پر حملہ کر دیا۔حملے میں نصرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی، جبکہ بیوی ندیم بی بی شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کے بعد خاوند یونس نے خود کو بھی شدید زخمی کر لیا۔ دونوں میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔