عمر دراز نے رات کے وقت سوتی ہوئی ساجدہ پر ٹوکے سے حملہ کیا
گوجرہ (خصوصی رپورٹ)گوجرہ میں خاوند نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ٹوکے کے وار کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 346 ج ب کے رہائشی عمر دراز نے رات کے وقت سوتی ہوئی اپنی اہلیہ ساجدہ بی بی پر ٹوکے کے وار کئے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ ساجدہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ملزم عمر دراز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔