ملزم عمران نے سسرال کوبیوی آمنہ کیانتقال کی اطلاع دی :مقدمہ درج
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)خاوند کا چچا اور والدہ سے مل کر بیوی پر مبینہ وحشیانہ تشدد۔حالت غیر ہونے پر گلا دبا کر قتل کر دیا،تھانہ بی ڈویڑن میں درج ایف آئی ار کے مطابق قصور کی رہائشی آمنہ کی شادی خالد ٹاون کے رہائشی عمران سے ہوئی، وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔جس پر عمران نے مشتعل ہو کر اپنے چچا صادق اور والدہ ثریا سے مل کر آمنہ پرمبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی حالت غیر ہونے پر اس کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا ،عمران نے اپنے سسرال اطلاع دی کہ ان کی بیٹی فوت ہو گئی ہے۔ مقتولہ کے ورثا قصور سے اوکاڑہ آئے تو دیکھا کہ ان کی بیٹی پر تشدد کے نشانات ہیں،جس پر مقتولہ کے باپ محمد اقبال نے تھانہ بی ڈویڑن میں بیٹی کے قتل کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعدلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ،پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔