پولیس لائنز: کانسٹیبل کاچھری مار کر اقدام خودکشی

راجہ جنگ ضلع قصور کے رہائشی 28 سالہ کانسٹیبل عادل نے گلے پر چھری مار لی ،جنرل ہسپتال میں حالت تشویشناک 
کاہنہ (خصوصی رپورٹ)پولیس لائنز لاہور میں تعینات کانسٹیبل کا حالات سے دلبرداشتہ ہو کراقدام خودکشی،ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ 28 سالہ کانسٹیبل عادل، جو راجہ جنگ ضلع قصور کا رہائشی ہے ، نیاپنے گلے پر چھری مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے اسے جنرل ہسپتال ایمرجنسی آئی سی یو میں شفٹ کر دیا۔ ڈاکٹرزکے مطابق اسکی حالت تشویشناک ہے۔