پاکپتن (خصوصی رپورٹ) جمن شاہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اس کا خاوند زخمی ہو گیا۔ محمد اشرف اپنی اہلیہ شرف الٰہی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا اور محمد اشرف زخمی ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔حادثے کا شکار میاں بیوی نواحی گا ئوں 33 کے بی کے رہائشی ہیں۔