اوکاڑہ: وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بیوی جاں بحق، خاوند زخمی

 اصغر اپنی اہلیہ شمع بی بی چک نمبر 31 فور ایل جارہاتھا،وین ڈرائیورگاڑی سمیت گرفتار 
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ) تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ محمد اصغر اپنی اہلیہ شمع بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اوکاڑہ سٹی سے چک نمبر 31 فور ایل جا رہاتھا کہ تیز رفتار مسافر وین نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ شمع بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہوگئیں، جبکہ محمد اصغر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ اوکاڑہ کینٹ موقع پر پہنچ گئی، وین ڈرائیور امانت عرف مظہر کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔