محتسب پنجاب کے حکم پر21کروڑ کی سرکاری اراضی واگزار

 قابضین سے238کنال اراضی لے لی گئی ،تحفظ کیلئے م ئوثر اقدامات کی ہدایت 
لاہور (خصوصی رپورٹ)محتسب پنجاب کیاحکامات پر مختلف سرکاری محکموں کی ملکیتی 238 کنال اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی گئی، جسکی موجودہ مارکیٹ ویلیو 21 کروڑ 29 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ترجمان محتسب پنجاب کے مطابق سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضہ کیا گیا تھا اور متعلقہ محکمے طویل عرصے سے اراضی واگزار کروانے کی کوششیں کر رہے تھے، تاہم کامیابی حاصل نہیں ہو رہی تھی۔ محتسب کی مداخلت پربال آخر قبضہ ختم کروا کر زمین سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔ کارروائی سے قبل قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زمین کی نشاندہی بھی کروائی گئی تاکہ کسی قسم کی قانونی پیچیدگی پیدا نہ ہو۔محتسب پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے م ئوثر اقدامات کیے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مستقبل میں دوبارہ قبضے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکے۔ شکایت کنندگان اور مقامی افرادنے محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت کو سراہتے ہوئے اسے شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے م ئوثر اقدام قرار دیا ہے۔