ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ایس ڈی او پیرا فورس نعمان قیصر کی نگرانی میں پیرا فورس اور محکمہ ریونیو نے اڈہ گیمبر کے مقام پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 96 کنال 13 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کروا لی۔ سرکاری نرخ (ڈی سی ریٹ) کے مطابق واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت 62 کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 1 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے کامیاب کارروائی پر پیرا فورس اور محکمہ ریونیو کی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔