بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا کی ضلعی انتظامیہ نے چک نمبر 525/ای بی میں انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے ناجائز قابضین سے 70 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی،جس کی مالیت 35 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، آپریشن ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورایہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا جواد حسین ملک کی نگرانی میں کیا گیا،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم،ڈی ایس پی بوریوالا رانا محمد عمران ٹیپو،تحصیلدار عثمان علی،پولیس، ریونیو،میونسپل کمیٹی،محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسر و اہلکار بھی موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین ملک نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عوامی املاک کے تحفظ، قانون کی حکمرانی کے قیام اور ریاستی اثاثوں کے تحفظ کی پالیسی کے مطابق کیا گیا۔