لاہور(آن لائن) دفتر محتسب پنجاب کے احکامات پر 92 کنال سرکاری زمین کو ناجائز قابضین سے واگزار کروا لیا گیا ہے، جس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 6 کروڑ 72 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ زمین مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت تھی جس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ محکمے طویل عرصے سے ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے کوششیں کر رہے تھے، تاہم محتسب پنجاب کی بروقت مداخلت اور احکامات کے بعد بالآخر زمین کو واگزار کروا لیا گیا