ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی نے اپنی ریسرچ گرانٹ سکیم کے تحت تمام کیڈرز کے فیکلٹی ممبران سے تحقیقی منصوبوں کی تجاویز طلب کر لی ہیں جسکے تحت فی منصوبہ 3 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی جائیگی۔ اورک کے اعلامیے کے مطابق خواہشمند فیکلٹی ممبران کو اپنی تحقیقی تجاویز مالی سال 2026-27 کے نظرثانی شدہ ریسرچ گرانٹ ایپلی کیشن فارم پر جمع کرانا ہوں گی جو پنجاب یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ اوراورک کے ویب پیج پر دستیاب ہے۔مکمل درخواست فارم اور تحقیقی منصوبے کی تجویز 18 دسمبر تک اورک کے دفتر میں پہنچ جانی چاہئیں۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ڈیپارٹمنٹل ریسرچ ایویلیوایشن کمیٹیاںجمع کرائی گئی تحقیقی تجاویز کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کے سابقہ فنڈڈ منصوبوں کی تکنیکی تکمیلی رپورٹس کا بھی جائزہ لیں گی۔ اس اقدام کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کا مقصد معیاری تحقیق کی حوصلہ افزائی کرنا، تحقیقی کلچر کو مضبوط بنانا اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے جدید اور م ئوثر علمی کاوشوں کو فروغ دینا ہے۔