لاہور(یواین پی)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے چین میں چھ ماہ کی ریسرچ فیلوشپس کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ فیلوشپس سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیزکے تحت اکیڈمک کولیبریشن پروگرام کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تحقیقی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے