اسلام آباد(آئی این پی غیرقانونی بھرتیوں کے معاملہ پر چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقی کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی کرپشن سرکل نے ڈاکٹر غلام محمد کو گرفتار کیا۔انہیں عدالت میں پیش کیاجارہاہ ے ۔چیئرمین پر بھرتیوں کے لیے مروجہ طریقہ کار نظر انداز کا الزام ہے۔ایف آئی اے کے مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 زرعی ماہرین اور اعلی افسر نامزد ہیں