لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب یونیورسٹی میں ایس پی ایس ایس پر ورکشاپ کا انعقادکیا گیا جس میں شعبہ صحافت، نباتیات، سوشل ورک اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے فیکلٹی ممبران، ڈاکٹریٹ اور ایم فل طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر شبیر سرور، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈیپارٹمنٹ آف جرنلزم سٹڈیز نے ورکشاپ کا اہتمام کیا جبکہ ریسورس پرسن ماہر اعدادوشمار طیب رمضان تھے۔ ورکشاپ میں طلبا کو تحقیق کی پیمائش کی سطح، ڈیٹا اندراج، ڈیٹا کی صفائی، ڈیٹا کا تجزیہ اور اعداد و شمار کی تشریح پر مبنی علم سے آراستہ تھے۔