لاہور(کرائم رپورٹر)ون فائیو کال پر ملت پارک پولیس کی بروقت کاروائی کرتے ہوئے8 سالہ بچی سے جسمانی چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش دکاندار گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ملت پارک کی رہائشی بچی گھر سے باہر دوکان پر چیز لینے گئی تھوڑی دیر تک واپس نہ آئی تو والد کو تشویش ہوئی بچی کے والد نے جا کر دیکھا اس کی بیٹی رو رہی تھی اور دوکاندار اسے پیسے دینے کی کوشش کر رہا تھاوالد نعیم نے فوری پولیس کو اطلاع دی ملت پارک پولیس نے موقع سے اوباش ملزم عقیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا