لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور کی سیشن کورٹ نے 5سالہ بچی کو دکاندار کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنانے پر اینٹی ریپ ایکٹ کے مقدمے میں مجرم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تھانہ رائیونڈ پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے بتایا کہ مجرم نے گولی ٹافی لینے گئی 5سالہ بچی کو دکان کے اندر بلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ،عدالت نے ٹھوس ثبوت کی روشنی میں مجرم کو سزا سنائی۔پراسیکیوٹر یاسمین کوثر نے9 گواہوں کو عدالت پیش کیا جبکہ مجرم کے وکیل نے تمام الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے موکل کو بری کرنے کی استدعا کی تھی۔