فیکٹری ایریا:بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا رشتے دار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس نے 7 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا رشتیدار ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کے گھر مہمان آیا تھا تو اس نے بچی کو ورغلا کر چھت پر لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ بچی کے والد عمران کی مدعیت میں نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔