مصری شاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم پکڑ لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ورغلا کر معصوم بچے کو اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرنے لگا۔ بچے کی چیخ پکار پر ملزم گھر کو تالے لگا کر بھاگ گیا۔ مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم حذیفہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بروقت کارروائی اور اوباش ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ علی زیب دستگیر اور ٹیم کو شاباش دی۔ ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں