قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ، 14ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)باغبانپورہ پولیس نے قمار بازی کے اڈے پرچھاپہ مار کر 14ملزموں صغیر، وسیم، شہران، جہانگیر، نعیم، قدیر، وحید، طاہر ودیگر کو گرفتارکیا۔ ملزموں سے دائوپر لگی رقم، 3لیپ ٹاپ، ایل سی ڈی، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج کرلیاگیا۔