قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ ، 7 سٹے بازگرفتار

سرغنہ محسن، اسلم،عدنان،آصف،وقار،عبدالقادر اور عباس شامل ہیں
لاہور(کرائم رپورٹر)راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7 سٹے باز کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق چوروں کو مور، سٹے باز بھی دھوکے کا شکارزیر زمین میگنٹ ڈیوائس نسب کر چکما دینے والا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیاسٹے بازکمسئی کے دانے پھینکتے شاتر ملزم میگنٹ ڈیوائس کے ذریعے اپنی مرضی کا نمبر نکالتا تھاملزم محسن دانوں میں بھی میگنٹ ڈیوائس کا استعمال کر کے سٹے بازی کے لیے آئے جواریوں سے رقم بٹورتا رہاراوی روڈ پولیس نے سارا نیٹ ورک پکڑ لیاملزمان کے قبضہ سے 1 لاکھ 65 ہزار نقد رقم میگنٹ ڈیوائس کمائی دانے اور موبائل برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان میں سرغنہ محسن، اسلم،عدنان،آصف،وقار،عبدالقادر اور عباس شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے ایس ایچ او راوی روڈ اور  پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،