مناواں پولیس کا چھاپہ، 9 قمار باز گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران تھانہ مناواں کے ایس آئی سنی بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان، سرور، ثاقب، وقاص، نور احمد اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے آلاتِ قمار بازی اور دائو پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی کینٹ اختر نواز نے کامیاب کارروائی پر ایس آئی سنی بشیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں، گدا گروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔