انارکلی پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پرانی انارکلی پولیس نے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر جین مندر پارک کے قریب سے ریکی کے بعد شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے اورگھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث ملزموں اسد اور عدیل کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں، 2 پستول ،کٹر پلاس اور موبائل فونز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔