سرغنہ حماد، زین اورارشد مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پروارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے 3 رکنی خطرناک حماد ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی ورداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ حماد، زین العابدین اور ارشد کو گرفتار کر کے ملزمان سے2 موٹر سائیکل، نقدی، 2 پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔