100سے زائد مقدمات میں ملزموں سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارس گرائونڈ گڑھی شاہو کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق گرفتار ملزمان پر 100 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں اور وہ شہریوں کی ریکی کرنے کے بعد گن پوائنٹ پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 3 غیر قانونی پستول، ایک چوری شدہ موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان میں وسیم، کاشف عرف ناکو اور عمر عرف بلی شامل ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کرمنلز کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔