سکندر اور یوسف کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل،غیر قانونی پستول بمہ گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی بی بی پاکدامن پولیس نے 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چوکی بی بی پاک دامن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان سکندر اور یوسف کو خْفیہ اطلاع پر نئی سڑک بی بی پاکدامن کے قریب سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور غیر قانونی پستول بمہ گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ریکی کرکے لوگوں کے ساتھ گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔