لاہور (کرائم رپورٹر) سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو کچا لارنس روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان ریکی کے بعد شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی پستول، گولیاں اور پلاس برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل اور عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔