انتخابی اصلاحات کیلئے برابر کی نمائندگی دی جائے:بیرسٹر گوہر

عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، بانی اور بشری بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہییں
بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ پارٹی کا نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ پہلے کی عدالت کو بتا چکے ہیں
اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  انتخابی اصلاحات کے معاملے میں برابری کی نمائندگی دی جائے۔ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمارے بڑے تحفظات ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ سپریم کورٹ کا آرڈر بھی ہے کہ علاج معالجہ ہو، شفا اسپتال میں ہو اور میڈیکل بورڈ بنے۔ انہوں نے کہا کہ فیملی سے ملاقات اور ذاتی معالج سے متعلق بھی حکم ہے، اگر یہ پراسس فالو کیا جاتا ہے تو ہی ہماری تسلی ہو گی۔ ایک سابق وزیراعظم، ایک بڑے لیڈر اور ایک قیدی کی حیثیت سے بھی یہ اس کا حق ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس ہے، باقی وکلا جیل ملاقات کے لیے جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکائونٹ پارٹی کا نہیں ہے، سلمان اکرم راجہ پہلے کی عدالت کو بتا چکے ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت کو دوبارہ بتا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی اور بشری بی بی کی ملاقاتیں ہونی چاہییں، لیکن یہ الگ معاملہ ہے۔ بانی کی فیملی، بہنوں اور وکلا سے بھی ملاقاتیں ہونی چاہئیں