پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، کروڑوں ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو 3 کروڑ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔ 89 پارلیمنٹیرینز نااہلی اور سزا کے خطرے سے دوچار ہیں، 14 اگست کو ملک گیر تحریک کا امکان ہے، 5 اگست کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل سامنے لایا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ ترقی کیلیے سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کرنا ہوگا، 9 مئی کی دھند اب بیٹھنی چاہیے، حساب برابر ہوچکا ہے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی، پی ٹی آئی کو سپیس نہ ملی تو جمہوریت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔