پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو کمیٹی میں شرکت کی دعوت انتخابی اصلاحات کمیٹی میں برابر نمائندگی دی جائے بیرسٹر گوہر

ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی رہنمائوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ہم  ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، ہمارا موقف ہے پاکستان  اور ریاست پہلے  ہے
 مولانا فضل الرحمن کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ ہوتے تو بہتر تھا، ان کی تقریر کے جواب میں جس طرح حملے کئے گئے وہ بھی نامناسب ہیں:چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے  مولانا صاحب کی تقریر میں بعض الفاظ ادا نہ ہوتے تو بہتر تھا، ان کی تقریر کے جواب میں جس طرح حملے کیے گئے وہ بھی نامناسب ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرونی انتشار کا پوری قوم مل کر مقابلہ کرتی ہے، اندرونی انتشار ملک کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا  ملک میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سیاسی رہنمائوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ملک میں تنا بہت حد تک پہنچ چکا ہے، کشیدگی مزید نہیں بڑھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  ریڈ لائن کراس کرنے والے نہیں، ہمارا مقف ہے پاکستان پہلے اور ریاست پہلے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی قیادت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی نمائندگی برابر ہونی چاہیے، انتخابی اصلاحات غیر جانبدار اور عوامی امنگوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔دریں اثناء  پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت دے دی۔ اپوزیشن وفد سے ہونے والی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہم اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر  اپوزیشن وفد سے ملنے گئے، ہم نے اپوزیشن سے کہا کہ دونوں ایوانوں کی جو الیکٹورل ریفارمز کی کمیٹیاں بن رہی ہیں اس میں تمام جماعتیں اپنی شمولیت یقینی بنائیں۔شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن اس کمیٹی میں لازمی اپنا فعال کردار ادا کرے اور  اپنے تحفظات کا کھل کر اظہار کرے،