بنگلہ دیش کے سپیکر کی سربراہی میں اعلی سطح کا پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا

 اسلام آباد(آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر بنگلہ دیش کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اپنے  اعلی سطح پارلیمانی وفد کے ہمراہ پاکستان کے چھ روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان  پہنچ گئے ہیں۔ بنگلہ دیش  کے اسپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ یہ دورہ کسی بھی بنگلہ دیشی اسپیکر کا پہلا دورہ  پاکستان ہے۔بنگلہ دیشی وفد کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے حوالے سے خصوصی اہمیت کا حامل  ہے