وفد کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کاجائزہ لے گا
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کا ایک اعلی سطح تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا، جو افغانستان میں پاکستانی ویزا نظام میں بہتری کے حوالے سے مشاورت کرے گا۔تفصیل کے مطابق پاکستان کا ایک اعلی سطح تکنیکی وفد کابل پہنچ گیا ہے، وفد میں وزارت داخلہ، متعلقہ حکام اور ٹیکنیکل ٹیم پر مشتمل ہے۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد افغان باشندوں کو ویزا نظام میں بہتری لانے کے حوالے سے افغانستان پہنچا ہے، وفد کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ویزا نظام میں اصلاحات کاجائزہ لے گا۔