وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں چار رکنی وفد میں اعلی سکیورٹی حکام بھی شامل تھے
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے اعلی سطح کے وفد کا افغانستان کا دورہ اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ وورے کا مقصد افغان حکام کے ساتھ دہشت گردی، سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر بات چیت تھا۔ میڈیا رپورٹ مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں چار رکنی اعلی سطح کے وفد میں اعلی سیکیورٹی حکام بھی شامل تھے۔ دورے کا مقصد سرحدی تحفظ، دہشت گردی اور علاقائی استحکام جیسے اہم معاملات پر بات چیت کرنا تھا۔