بنگلہ دیش میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلہ دیش میں 22 قیراط سونے کی قیمت 269,788.32 ٹکا (تقریبا 2,219 امریکی ڈالر) فی بھوری کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ 11.664 گرام وزن کی روایتی اکائی ہے۔  بنگلہ دیش جیولرز ایسوسی ایشن نے  اتوار کو نئی شرح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر بھوری کی قیمت میں 7,348 ٹکا کا اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں کے نئے ڈھانچے کے تحت 22 قیراط سونے کے لیے فی گرام کی شرح 23,130 ٹکا مقرر کی گئی ہے