ساحر علی بگّا کا نیا گانا ’مستانی‘ کا ٹیزر جاری، صائمہ نور کی واپسی پر مداحوں کا جذبہ بڑھ گیا

ساحر علی بگّا کا نیا گانا ’مستانی‘ کا ٹیزر جاری، صائمہ نور کی واپسی پر مداحوں کا جذبہ بڑھ گیا

 موسیقار و گلوکار ساحر علی بگّا نے اپنے نئے گیت ’مستانی‘ کا پرُکشش ٹیزر جاری کر دیا ہے، جس میں فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ صائمہ نور طویل وقفے کے بعد اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

ٹیزر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے اور وہ مکمل گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ’مستانی‘ صائمہ نور کی واپسی کا ایک خاص اور اہم لمحہ ہے، جس کی تصاویر دیکھ کر ان کے چاہنے والوں میں انتہائی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔گانے میں ساحر علی بگّا نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جبکہ افشاں فواد کی آواز میں ریکارڈ کردہ فیمیل ورژن نے اسے ایک خوبصورت اور جذباتی رنگ عطا کیا ہے۔ دونوں گلوکاروں کی مشترکہ پرفارمنس نے اس گیت کے فلمی انداز کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ساحر علی بگّا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، " ’مستانی‘ پر کام کرنا میرے لیے ایک شاندار تجربہ رہا، اور صائمہ نور کی موجودگی نے اس ویڈیو کو ایک خوبصورت اور لازوال تاثر دیا ہے۔ افشاں فواد کی آواز نے اس گیت کو ایک خاص جذباتی رنگ بخشا ہے۔"